جامع مسجد قاضی سلطان محمود میں پر وقار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) DCAکے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دربار عالیہ آوان شریف سے ملحقہ جامع مسجد قاضی سلطان محمود میں پر وقار روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر قاضی منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے کی اور صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے قیادت کی ، جبکہ صاحبزادہ پیر مسرور الحق نے محفل کی نگرانی کی ، روحانی محفل کے انتظامات DCAکے موجودہ جنرل سیکرٹری ، کپتان MCCنثار احمد نثاری ، صاحبزادہ حسنان مجتبیٰ ، صاحبزادہ حنان محبوب ، صاحبزادہ عبدالرحمان نے دیگر سنگی حضرات کے ساتھ مل کر کیے ، محفل میں صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین عالیہ چھالے شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی ، ملک کے نامور نعت خواں قاری احمد رضا جماعتی نے اپنے منفرد انداز میں عقیدت کے پھول پیش کیے۔

ضلع گجرات کے نعت خواں عارف ۔روحانی محفل میں گجرات ، آوان شریف کے اردگرد کے علاقوں ، فیصل آباد ، آزادکشمیر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ، اور صاحبزادہ پیر مقصور الحق آوانی کی روح کو ایصال ثواب کیا اور انکی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، محفل میں شرکت کرنے والوں میں MCCکے پیٹرن انچیف چوہدری محمد رزاق ، چوہدری تنویر احمد ، میاں محمد صفدر ، ڈاکٹر جمال صمدانی ، MCCکے صدر شیخ محمد شفیق ، فنانس سیکرٹری نوید اختر ، وکٹ کیپر شہزاد افضل ، قاری عثمان ، قاری اصغر چشتی ، محمد اکرم ، اکرام الٰہی ، چوہدری مشتاق بھروال ، چوہدری ملک نصر بھروال ، فیاض شاہ آف فیصل آباد ، مولوی غلام رسول فیصل آباد ، بھائی اجمل آف فیصل آباد ، پیر نوید ، چوہدری اکرم ، قاضی عمران اشرف ، یحییٰ نثار ، مظہر السلام ، بھائی اقبال کپور ، محمد اقبال بھٹی ، بھائی عنصر گھمن ، بھائی وسیم ، چوہدری قیصر ڈھینڈہ ، چوہدری یاسر ، چوہدری فیضان ، بھائی مدثر ، بھائی شبیر ، عامر علی ، ملک امتیاز احمد منیجر نیشنل بینک ، بھائی اجمل ، حافظ ریاض ، الحاج مشرف ناز ، محمد اقبال انور صمدانی ، اعظم واہلہ ، افضل واہلہ ، محمود واہلہ ، کمال خان ، تنویر خان ، حافظ غلام فرید ، بھائی منور ، ثاقب علی ، اکبر نوید ، جنید فوجی ، نعمان فاروق ، ملک بابر ، شیخ خالد دائود ، ملک بوسطان ، چوہدری اشرف لاڈز ٹریڈرز ، محمود احمد ، مظہر واہلہ ، محفوظ الرحمن ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، محفل کے اختتام پر دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے زیب سجادہ نشین صاحبزادہ رضوان منصور نے ملک و قوم کی بہتری اور سنگی حضرات کیلئے خصوصی دعائیں کیں ، محفل میں صاحبزادہ پیر مقصود الحق آوانی سے پیار و محبت کرنے والے افراد نے جوق در جوق شرکت کی ، اختتام پر تمام شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ کروایا گیا ۔