جان ابراہام بھارت کے سب سیپرکشش کنواریقرار

jon abraham

jon abraham

بالی ووڈایکٹرجان ابراہام کو بھارت کے سب سے پرکشش کنوارے کا خطاب مل گیا۔ اپنی باڈی اور مسلز کی وجہ سے فلموں میں تو جان ابراہام نے خوب دادسمیٹی ۔ساتھ ساتھ ان کی گرل فرینڈ بپاشا باسو سے آٹھ سالہ دوستی کے چرچے بھی خوب ہوئے۔ بپاشا کی وجہ سے کسی کے ہاتھ نہ لگانے والے جان ابراہام کی دوستی جب ٹوٹی تو جہاں بپس کا دل اور تعلق ٹوٹاوہیں جان کے لئے خواب دیکھنے والی کئی لڑکیوں کے چہرے کھل اٹھے۔ اور دیکھئے کمال کہ آٹھ سالہ ابھی دوستی ٹوٹے جمعہ جمعہ آٹھ دن بھ نہیں ہوئے کہ جان ابراہام کا نام بھارت کے سب سے پرکشش کنواروں میں نمبر ون آگیا۔
حالانکہ اس پول میں نئے دور کے راک اسٹار رنبیر کپور، رنویرکپور، شاہد کپور اور کئی سپراسٹارزشامل تھے لیکن جتنے ووٹ جان کو ملے اس سے اندازہ ہوا کہ بپس کا جانا جان کے لئے نیک شگون ثابت ہوا۔