ججز تقرری کیس ، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز تقرری کیس میں سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر آج فیصلہ سنائے گی۔ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

صدارتی ریفرنس میں ججز تقرری سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے اور عدالت سے رائے مانگی گئی تھی۔ جسٹس خلجی عارف کی سربراہی میں لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تھی۔