جشن آزادی ، ملک بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Jasn E Azadi

Jasn E Azadi

پاکستان (جیوڈیسک) ملک بھر میں پینسٹھویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ گلیاں، بازار اور عمارتیں روشنیوں سے منور کر دی گئی ہیں۔جشن آزادی میں کل روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ شہر روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں۔ گلیوں، بازراروں اور شا ہراہوں پر چراغاں منفرد نظارہ پیش کر رہا ہے۔ اسلام آبا د میں تمام سرکاری اور نجی عمارتو ں کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے۔ ہر طرف رنگ و نور کی بر سات ہے۔ لاہور میں بھی رات میں دن کا سماں نظر آتا ہے۔ وطن سے محبت کے رنگ ہر شاہراہ پر نمایاں ہیں۔ چھو ٹے بڑے جشن آزادی کی تیاریو ں میں لگے ہیں۔

کو ئٹہ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی ہر کو نے سے وطن سے محبت کے نغمے پھو ٹ رہے ہیں۔ گلیا ں، بازار، مارکیٹیں اور چھوٹی بڑی عمارتیں سج گئی ہیں۔ جگمگاتے مسحور کن مناظر زندہ قوم ہونے کا تاثر اجاگر کر رہے ہیں۔ ملتان میں کینڈل واک بھی ہوئی جس میں شمعیں روشن کر کے ملک کے لئے ہر قر بانی پیش کر نے کا عزم کیا گیا۔