جنرل کیانی کی برطانوی فوج کے سربراہ سے ملاقات

general john allen

general john allen

پاکستان: (جیو ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹروال سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پرغوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اوربرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے سکیورٹی اور دفاع سے متعلق مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے برطانوی منصوبہ بندی کے عمل کوسراہا۔ آرمی چیف نے برطانوی وزیردفاع فلپ ہیل منڈ اورعالمی ترقیاتی امور سے متعلق وزیر اینڈریو مچل سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرعلاقائی سکیورٹی سے متعلق معاملات اوربرطانیہ کے پاکستان میں تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں میں کردارپربات کی گئی۔