جنوبی سوڈان : اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ، چار افراد ہلاک

South Sudan

South Sudan

جنوبی سوڈان (جیوڈیسک)جنوبی سوڈان کی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں ا میں سوار عملے کے چار ارکان ہلاک ہو گئے۔ نائب ترجمان ایڈورڈو ڈیل بوئے نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی سوڈانی فوج نے ملک میں اقوام متحدہ مشن کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے تاہم حادثے سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر جنوبی سوڈان کی شورش زدہ ریاست جونگلی کے ضلع لیکوانگولے میں امدادی مشن پر تھا کہ اس دوران اسے نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔