جنوبی کوریا جاپان سے متنازع جزیرہ کے قریب فوجی مشقیں کرے گا

South korea

South korea

جنوبی کوریا (جیوڈیسک) جنوبی کوریا ایک متنازع جزیرہ کے قریب باقاعدہ فوجی مشق کرے گا، یہ مشق ایسے وقت کی جارہی ہے جبکہ جاپان نے اس جزیرہ پر اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کسی تفصیل کے بغیر بتایا کہ سال میں دو مرتبہ ہونیوالی یہ دفاعی مشقیں بحیرہ شرقی میں سیول کے زیر قبضہ علاقہ میں اگست کے وسط میں کی جائیں گی۔ اس جزیرہ کو جنوبی کوریا میں ڈوکڈو اور جاپان میں تاکی شیما کہا جاتا ہے۔

سیول نے ٹوکیو کے حالیہ دفاعی وائٹ پیپر میں اس جزیرہ پر اپنے دعوے کی تجدید پر سخت احتجاج کیا اور اعلی جاپانی سفارتکار کو طلب کرکے اس پر شکایت کی گئی۔ ان مشقوں میں بحریہ، بری، فضائی افواج اور کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ ان مشقوں میں 10 جنگی بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ لڑاکا جیٹ طیارے اور دیگر ہتھیار استعمال کئے جائیں گے۔