جنوبی کوریا کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش

korea pakistan

korea pakistan

جنوبی کوریا(جیوڈیسک)جنوبی کوریا نے اعلی تعلیم چھوٹے اور درمیانے درجہ کی تجارتی اداروں کی ترقی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے پاکستان کو اپنے تجربات اور معلومات کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مابین اس سلسلے میں مشاورتی نشستوں کے علاوہ سروے اورآزمائشی سٹڈی کا انعقاد کیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق جنوبی کوریا ترقیاتی پالیسی سے متعلق اہم اداروں کے ذریعے پاکستان کو اہم شعبوں میں اپنی ترقیاتی معلومات اور تجربات فراہم کرے گا۔ کوریا کے ماہرین نے معاونت کیلئے چار شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں شہری اداروں کے چھوٹے تجارتی اداروں کیلئے سازگار ماحول چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے پلاننگ مانیٹرنگ اور اویلوایشن سیل کو مستحکم بنانا اعلی تعلیم کے انتظام سے متعلق قربیت اورٹیکسٹائل شعبہ میں توانائی کے بہتر استعمال کا منصوبہ شامل ہیں۔

ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی سروے اور پائلٹ اسٹڈی کا انعقاد بھی کیاجاچکا ہے ، مشاورتی اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور جاوید اقبال نے کہاکہ مشترکہ تحقیق کی بدولت منتخب شعبوں میں ملکی پالیسی کی تشکیل کیلئے ٹھوس بنیادیں فراہم ہوں گی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلے کا پروگرام کوریا اور پاکستان کی حقیقی اوردیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔