جولین اسانج کی سیاسی پناہ کی درخواست پر غور کر رہے ہیں: ریکارڈو پٹینو

Julian asanj

Julian asanj

ایکواڈور : (جیو ڈیسک) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کا کہنا ہے وہ انٹرنیٹ پر خفیہ امریکی دستاویزات جاری کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی سیاسی پناہ کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

ایکواڈور کے وزیر خارجہ ریکارڈو پٹینو نے دارالحکومت کیوٹو سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جولین اسانج نے لندن میں سفارتخانے میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت انکی درخواست پر غور کر رہی ہے۔ اسانج کو ایک برطانوی عدالت نے سویڈن کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی ہے جہاں انہیں مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔