جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شکست کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

pakistan junior hockey

pakistan junior hockey

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں شکست کے بعد ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ملائیشیا سے فائنل میں شکست کے باوجود جونیئر کھلاڑیوں کا بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ایئرپورٹ والہانہ استقبال کیا گیا۔

استقبال کی وجہ بتاتے ہوئے ہیڈ کوچ رانا مجاہد نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ بھارت میں منعقد ہونے والے دو ہزار تیرہ جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا تھاجو حاصل کر لیا گیا۔

ہیڈ کوچ نے جونیئر ایشیا کپ کے دوران امپائرنگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ رانا مجاہد کے مطابق فائنل میں ملائشیاسے شکست کی بڑی وجہ ناقص امپائرنگ تھی۔