جو لوگ عوام کو بے وقوف بناتے رہے عوام انہیں الیکشن 2013 میں عبرت ناک شکست کے لئے اپنے ووٹ کی پرچی کو ان کے لئے موت کا پروانہ بنالیں ، عاطف حسین مزاری

راجن پور(حنیف بلوچ سے) گذشتہ چار سالوں میں جن لوگوں نے عوام کو بے وقوف بناتے رہے عوام انہیں الیکشن 2013 میں عبرت ناک شکست کے لئے اپنے ووٹ کی پرچی کوان کے لئے موت کا پروانہ بنالیں۔ آپ سب لوگوں کے تعاون سے میں ایم پی اے منتخب ہوا ہوں آج آ پ بھی میرا گریبان پکڑ کر مجھ سے ان چار سالوں کا حساب لینے کے حقدار ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) عاطف حسین مزاری نے تحصیل روجھان میں سیلاب متاثرین میں خادمِ اعلیٰ ریلیف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان کے لئے 5500 کارڈ منظور ہوئے ،تحصیل جام پور میں 6000 ہزار ، تحسیل راجن پور کے لئے 5000 ہزار جب کہ میں نے تحصیل روجھان کے لئے اپنے قائد میاں شہباز شریف سے 23800 تیئس ہزار آٹھ سو ریلیف کارڈ منظور کرا کر ہی لاہور سے واپس آیا ہوں۔

کیونکہ جو لوگ بے سروسامان کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں وہ کوئی غیر نہیں بلکہ میرے اپنے ہیں میں انہیں اس حال میں کیسے برداشت کرسکتاہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے مخالف بہت پریشان ہیں کہ پتہ نہیں کل کیسا دھماکہ عاط حسین کرتا ہے اور صبح جب وہ نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو کوئی نہ کوئی دھماکہ ہوا پڑتا ہے کبھی حفاظتی بند کی تعمیر کی صورت میں،کبھی 1122کی صورت میں کبھی کالج کی تعمیر کی صورت مین تو کبھی خادم ِ اعلیٰ ریلیف کارڈ کی صورت میں انہوں نے کہا کہ چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے والے وفاقی وزراء اپنے لوگوں کو سیلابی ریلے کی نظر کر کے اسلام آباد کی رنگینیوں میں مست رہے اور انکے حلقے کے لوگ جن کے ووٹ کی طاقت سے وہ اسمبلیوں میں جا بیٹھے انہیں یکسر مسترد کر نے والوں سے اب آپ لوگوں کے بدلہ لینے کا وقت آچکا اگر آپ کو مجھ میں بھی کوئی کہیں پر بھی ان چار سالوں میں کوتاہی نظر آئی ہو تو خدارا آپ مجھے بھی ووٹ مت دینا۔

میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوںکہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے اپنے اور اپنے آنیوالی نسلوں کو سرداروں کی غلامی سے نجات دلائیں اور اپنے حکمران وہ چنیں جو آپ کے حاکم نہ ہوں آپ کے خادم ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مسلم لیگ ملک کی مقبول جماعت بن چکی ہے اس لئے کہ اس نے ان چار سالوں میں صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان فاروق صادق نے بھی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ریونیو آفس کا کوئی بھی اہلکاراگر کسی سے کارڈ دیتے وقت رشوت طلب کرے تو اس کی رپورٹ مجھے دیں اس سزا دلوانا میرا کام ہے اس کے خلاف محکمانہ کاروائی میں خود کروں گا۔

تقریب میں سردار امجد خان ، سردار اظہرخان ، پریس کلب کے صدر نور احمد راہی، چئیر مین ہیلپ لائن میڈیا سینٹر اے ڈی عامر ، چوہدری اصغر علی مینیجر پنجاب بینک ، وڈیرہ غلام رسول، خان مزاری ، سید مومنشاہ،سید عاشق حسین شاہ آف شاہوالی ، ٹی ایم اے روجھان فیاض احمد، سابق نائب صدرملک حفیظ الرحمان بھی خصوصی طور پر شریک تھے اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکن بھی تقریب میں شریک تھے جو کہ پاکستان زندہ باد ، مسلم لیگ پائندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔