جی ایم ریلوے سعید اختر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Saeed Akhtar

Saeed Akhtar

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) احتساب عدالت نے جی ایم ریلوے سعید اختر کو چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب حکام نے جی ایم ریلوے سعید اختر کو اسکریپ اسکینڈل میں گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا انہیں آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی طرف سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے اور اہم ریکارڈ کی برآمدگی کرنی ہے۔ جبکہ کیس میں ملوث دیگر ملزمان کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی ہیں۔ اس لئے پندرہ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے جی ایم ریلوے کو چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے نیب کو ملزم کو ضروری ادویات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔ کمرہ عدالت میں سعید اختر کے اہل خانہ نے ان سے ملاقات کی۔