حافظ سعید سے متعلق کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

america

america

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات تعطل کا شکار نہیں، ہر سطح پر بات چیت جاری ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کا انتظار ہے، حافظ سعید سے متعلق ہیلری کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال افغان سرحد کے قریب سے اغوا کئے گئے امریکی اہلکار وارن وینسٹائن کی رہائی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر تحقیقات کر رہے ہیں، وارن کے اغوا کے بعد پاکستان میں موجودگی کے واضح شواہد نہیں ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات سے متعلق پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کا انتظار ہے، پارلیمنٹ کی تجاویز کے بعد مسائل کے حل کیلئے بات کریں گے، پاکستان سے تعلقات تعطل کا شکار نہیں، ہر سطح پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حافظ سعید سے متعلق سیکریٹری ہیلری کلنٹن کے بیان کی تائید کرتے ہیں، حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔