حافظ سعید نے شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی

Hafiz Saeed Shahrukh

Hafiz Saeed Shahrukh

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوہ کے امیر پروفیسر حافظ سعید نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔ لاہور ذرائع کے مطابق امریکی میگزین کیلئے لکھے گئے مضمون میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا مسلمان نام ہونے کی پاداش میں انہیں بھارتی سمجھا جاتا ہے نہ ہی سیکولر بلکہ بھارت کے بجائے پاکستان کا زیادہ وفادار ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے وہ ہندوستانی ہیں اور ان کے والد نے ہندوستان کی جنگ آزادی لڑی تھی لیکن ان کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ شاہ رخ کہتے ہیں انہوں نے اپنے بچوں کے نام ایسے رکھے ہیں جن سے کسی مذہب اور خطے کا عکس نہ ملے لیکن وہ خود یا ان کی اولاد خاندانی نام خان سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔

بھارت میں اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جبکہ امتیازی سلوک کی شکایت کرنے والوں میں اداکارشاہ رخ خان بھی شامل ہیں جس پر جماعت الدعوہ کے امیر پروفیسر حافظ سعید نے کہا شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی سیاستدانوں اور ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کئے جانے والے برتاؤ نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکیولر ازم کا دعوی کرنے والے بھارت کا بھنڈا پوڑ دیا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔