حالات درست کرنے کیلئے بلوچستان کو فوج کے حوالے کیا جائے : سردار عتیق

Attique Ahmed Khan

Attique Ahmed Khan

مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کو کامیاب بنانے اور مزید حلات خراب ہونے سے قبل صوبے کا باقی نظام بھی فوج کے حوالے کیا جائے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراد عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کا بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ خوش آئند اقدام ہے۔ ملک کو موجودہ اندرونی اور بیرونی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ داخلی، خارجی اور دفاعی معاملات کو یکجا کیا جائے۔

سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے عوام بہت قربانیاں دے چکے ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت ملکی استحکام کی خاطر سیاسی مفادات کی قربانی دے۔ سردار عتیق نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات کا سامنا سول انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔

امریکا ، بھارت اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے باقی ممالک میں جو مقام فوج کو حاصل ہے وہی پاکستان میں فوج کو دیا جائے تب پاکستان اندورونی اور بیرونی خلفشار سے نکل سکتا ہے۔