حسین حقانی جلد پارلیمانی کمیٹی اور میڈیا کے جوابات دینگے۔ فرح

Farah Naaz

Farah Naaz

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کی مشیر برائے میڈیا فرح ناز اصفہانی کا کہنا ہے کہ حسین حقانی پورے اعتماد کے ساتھ وطن واپس آئے ہیں، عزت سے استعفی دے چکے ہیں، وقار کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے سب جوابات دیں گے اور جلد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرح ناز اصفہانی کا کہنا تھا کہ نیٹو حملوں کے خلاف قوم متحد ہے، یہ وقت سیاسی اختلافات کا نہیں بلکہ ، سب کو یکجا کرنے کا ہے۔