حسین حقانی کی نظرثانی درخواست کی سماعت، لارجر بنچ تشکیل

hussain haqqani

hussain haqqani

سپریم کورٹ نے حسین حقانی کی نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو سترہ جنوری سے درخواست کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے میمو کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد حسین حقانی کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی تھی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا تھا۔ نظر ثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے ہائی کورٹ کے ججز سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں ہوتے۔ اس لیے سپریم کورٹ انہیں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔