حنا ربانی اچانک نجی دورہ پر برطانیہ روانہ

Hina Rabbani

Hina Rabbani

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے درمیان تناؤ کے تناظر میں خاموش سفارتکاری کے لیے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر آل پارٹیز کانفرنس کے دوسرے ہی دن اچانک نجی دورہ پر برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جمعہ کو برطانیہ روانہ ہو گئیں۔ تاہم ذرائع نے اصرار کیا کہ وہ برطانیہ کے نجی دورہ پر گئی ہیں۔ حنا ربانی کھر جمعرات کی صبح دس روزہ دورے کے بعد پاکستان آ ئیتھیں۔ جمعرات ہی کو انہوں نے وزیراعظم ہاوس میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔
ایدھی رات تک آل پارٹیز کانفرنس میں رہیں اور جمعہ کو برطانیہ روانہ ہوگئیں۔ ذرائع سے پوچھا گیا کہ اگر انکا دورہ برطانیہ خالصتاً نجی ہے تو پھر ان کی وہاں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ میں سرکاری ملاقاتوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔