حکومت تاجروں کو مخصوص مراعات دینے پر غور کر رہی ہے: صدر

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں امن و امان سمیت دیگر چیلنجز سے پوری طرح آگاہ اور ان کامقابلہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کرنے والے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کے دوران کی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات کو فروغ دینے کیلئے تاجروں کو مخصوص مراعات دینے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 15-2012 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو ترجیح دیتی ہے اور بلوچستان میں بالخصوص امن وامان کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔