خام کپاس کی برآمدی مالیت 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح

cotton

cotton

پاکستان: (جیو ڈیسک) رواں مالی سال بہترین اور وافرکاشت کے باعث خام کپاس کی برآمدی مالیت چھتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بہترین فصل کی آمد سے کپاس کی برآمد کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

رواں سال برآمدی حجم میں چوراسی فیصد اضافے سے پاکستان کی کپاس کی برآمدات نے پہلی مرتبہ صرف نو ماہ میں چھتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بھارت کی ایکسپورٹ پالیسی، کپاس کی وافر کاشت اور عالمی منڈی میں طلب میں اضافے جیسے عوامل نے پاکستانی برآمدکنندگان کو بھرپور موقع فراہم کیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی تا مارچ دوہزار بارہ کپاس کی برآمدات میں اڑتیس اعشاریہ آٹھ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔