خراب بولنگ شکست کا سبب بنی ، محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں نے اچھی کوشش کی لیکن خراب بولنگ شکست کا سبب بنی۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ کہتے ہیں کہ یووراج سنگھ کی اننگز جیت کی وجہ بنی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے نے بہت اچھا کھیلے۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ بولنگ اچھی نہ رہی جس وجہ سے اتنا بڑا اسکور بن گیا۔ دھونی اور یووراج نے اچھی بیٹنگ کی۔

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے دباؤ میں اچھی بولنگ کی۔ اوپنر ز نے اچھا آغاز فراہم۔ یووراج کی شاندار اننگزکی بدولت ہم نے دس سے بارہ رنز زیادہ اسکور کئے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیت میں بہت ہی جلد کچھ بھی ہو جاتا ہے۔