خیبرپختوانخوا اور پنجاب میں زلزلہ ،شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی

earthquake

earthquake

اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے ۔
میر پور آزاد کشمیر کے علاوہ خیبر پختون خواہ کے علاقوں مردان ، ہری پور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، سوات ، شانگلہ سمیت پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ ، پتوکی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز  پاک افغان سرحد پر کوہ ہندو کش میں 203 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔