خیبر ایجنسی : خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکار اغواء

khyber agency

khyber agency

خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کرکے ایک مغوی اہلکار کو قتل کر دیا۔ باڑہ شلوبر میں شدت پسندوں نے نوگزی بابا چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں میں سے خاصہ دار فورس کے پانچ اہلکاروں کو اغوا کیا تاہم ان کے بارے میں پولیٹکل انتطامیہ نے تصدیق نہیں کی ہے۔
شلوبر کے علاقے ہی میں شدت پسندوں اور باڑہ امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں امن لشکر کے دو رضاکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔