خیبر ایجنسی: گاڑی پر فائرنگ سے چار بچے جاں بحق

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی: (جیو ڈیسک) قمبر آباد میں متاثرین کی گاڑی پر فائرنگ چار بچے جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق باڑہ کے علاقے شلوبر سے ایک گاڑی قمبر آباد جا رہی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں چار بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پانچ دن قبل شلوبر کے عوام کو علاقہ چھوڑنے کے لیے ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد علاقے کے عوام نے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں پچھے دو سال سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع ہے۔ علاقے سے ابھی تک دو لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔