خیبر پختونخوا حکومت کا ہفتہ وار دو تعطیلات کا اعلان

maian iftikhar

maian iftikhar

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ توانائی کے بچت کے حوالے سے ہفتہ وار دو تعطیلات کے وزیر اعظم گیلانی کے اعلان کی صوبائی حکومت حمایت کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اب صوبے میں پانچ دن کام اور دو دن چھٹی ہو گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اب کاروباری مراکز ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیئے جائیں گے بنوں جیل واقعے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خطرناک قیدیوں کیلئے خصوصی جیل بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے اور سیکورٹی پر مامو ر اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور تربیت مہیا کی جائیگی۔