دبئی ٹیسٹ : انگلینڈ کی پوری ٹیم141رنز بناکر آوٹ

Pak Eng

Pak Eng

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اسپنرز پاکستان کوکھیل میں واپس لے آئے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سواکتالیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزکے اسکورننانوے رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو اسٹراس سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے چھپن رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے پانچ اورسعید اجمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انگلینڈ نے مجموعی طور پر پاکستان کے خلاف بیالیس رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
دبئی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے نامکمل اننگز ایک سو چھ رنز چھ کھلاڑی آوٹ سے شروع کی۔انکے بقیہ چار کھلاڑی اسکور میں پینتیس رنز کا اضافہ کرسکے۔ پاکستان کے عبدالرحمن نے مسلسل دوسری بار اننگز میں پانچ وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر اٹھائیس رنز بنائے ہیں۔