دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں عظیم الشان محفل درود پاک کا انعقاد

گجرات: دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں عظیم الشان محفل درود پاک کا انعقاد سینکڑوں عاشقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھرپور شرکت محفل پاک کا اہتمام مرکزی بزم تصور نے کیا سرپرست اعلیٰ مرکزی بزم تصور اور دربار نوشاہی کے سجادہ نشین حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی کے سجادہ نشین حضرت پیر سید تصور حسین شاہ نوشاہی نے انگلینڈ سے ٹیلی فونک خطاب اور خصوصی دعا فرمائی نگرانی ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی نے کی دیگر انتظامی امور بابو غلام رسول نوشاہی ، حافظ وسیم عباس نوشاہی ، ملک محمد سلیم نوشاہی ، محمد شہباز ، عارف سہیل ، انجم غلام سرور اور ان کی ٹیم سے سرانجام دئیے ، لنگر شریف کا وسیع و عریض انتظام کیا گیا ، ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر قاری مختار احمد نوشاہی بھرپور قافلے کے ساتھ شریک ہوئے ثناء خوانِ حضرات چوہدری شبیر احمد نوشاہی ، چوہدری امانت نوشاہی ، حافظ وقاص بلال اور دیگر نے ہدیہ درود و سلام پیش کیا ، محفل پاک میں چوہدری محمد یوسف بانیاں چوہدری ارشد بانیاں ، چوہدری الطاف موٹا خلیفہ خالد پرویز نوشاہی سر پرست پریس کلب دولت نگر اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد کی بھر پور شرکت قطب المشائخ حضرت علامہ پیر سید ابوالکمال برق نوشاہی کے حرم محبت کے درو دیوار درود و سلام کی پر کیف صداؤں سے گونجتے رہے