دس ماہ کے دوران ترسیلات زر میں20 فی صد اضافہ

State Bank Pakistan

State Bank Pakistan

پاکستان : (جیو ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجیی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق پہلے دس ماہ میں دس ارب اٹھاسی کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں نو ارب ڈالرز تھیں ۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران دنیا کے تمام ممالک سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہوا۔ گذشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے ایک ارب چودہ کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو پچھلے سال اسی عرصے کے مقابلے میں گیارہ فیصد زیادہ رہیں۔