دفاعی کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

gilani

gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ امریکا سے تعلقات کیلئے پارلیمنٹ سے منظور کی گئی سفارشات کاجائزہ کل لیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں بدھ کو طلب کئے گئے اجلاس میں مسلح افوج کے سربراہ اور دفاعی کمیٹی میں شامل دیگر ارکان شریک ہونگے۔ اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کے ساتھ نئے تعلقات کے تعین اور قومی سلامتی کمیٹی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی سفارشات کی عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔