دفتر خارجہ کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت

Drone Attack

Drone Attack

پاکستان : (جیو ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکول پر امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہو گئے تھے۔