دنیا کے امن کے لیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وار آن ٹیرر کے خلاف پینتیس ہزار شہریوں نے جان کا نذرانہ دیا جبکہ اس جنگ میں پینسٹھ بلین روپے کا نقصان ہوا۔
رحمان ملک نے کہا کہ وار آن ٹیرر میں ہماری خدمات تسلیم کرنا ہوگی۔  مسلم لیگ نواز کے لیڈرز کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں نہ ماریں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ہونے والے ملاقات کے بارے میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں اور جمہوریت اور پاکستان کی خاطر ان سے اتحاد جاری رہے گا۔