دواؤں سے مریضوں کی ہلاکت، عدالتی تحقیقات کی درخواست منظور

lahore high court

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کے لئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے گیا کہ پی آئی سی میں ناقص دواں کے باعث درجنوں مریضوں کی اموات واقع ہوئیں جس پر مختلف لوگوں پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک حقائق سامنے نہیں لائے گئے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کا تعین اور انکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ہائیکورٹ کیجسٹس عمر عطا بندیال کل درخواست کی ابتدائی سماعت کریں گے۔