دوبئی : پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی

pakistan dubai

pakistan dubai

دوبئی : (طاہر منیر طاہر) پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی کے لازوال بندھوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ 1970 کے عشرے میں جب متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا تب سے لے کر اب تک اس کی یعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا ہاتھ رہا ہے جس کا اعتراف یہاں کے بزرگ شیوخ بھی کرتے ہیں سرکاری اور نجی سطح پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی کے بندہن کو مضبوط کرنے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کرنے کیلئے دونوں مملک بڑھ چڑھ کر آگے آتے اور ایک دوسرے کی مختلف پہلوؤں سے مدد کرتے ہیں۔ پاکستان کا یم آزادی ہو یا دو دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا جشن آزادی ہو دونوں ممالک کے لوگ اور حکمران ایک دوسرے کو خیرسگالی کے جزبات اور پیغامات بھجتے ہیں۔

 

ان موقعوں پر خصوصی پروگرام منعقد کر کے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک بھی ہوتے ہیں۔ نجی سطح پر دونوں مملک کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے حال ہی میں پاک یو اے ای فرینڈ شپ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 30 دسمبر 2011 کو عمل میں آنے والی اس فورم کے آرگنائزر سفیر پاکستان جمیل احمد خان اور مقامی شیخ ڈاکٹر عبد اللہ شعبانی ہیں جبکہ ایڈوایزری کمیٹی میں مخدوم قیشی اور پرنس اقبال شامل ہیں۔

 

پاک یو اے ای فرینڈ شپ فورم کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے پرنس اقبال نے بتایا کہ یہ فورم دونوں مملک کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے درمیان رابطہ پُل کا کام کرے گا۔ اس فورم میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ باہم مل بیٹھیں اور آپسی تعاون پر غور کریں۔ اس سلسلہ میں الوثیقہ کے نام سے ایک ویب سائٹ کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔ جہاں فورم کے ارکان اور دنیا بھر سے لوگ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے۔ الوثیقہ ڈاٹ کام پاک یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جافی محدود معاون ثابت ہوگی۔ اس ویب سائٹ کو سنیکڑوں لوگ روزانہ وزٹ کر رہے ہیں اور اپنے اپنے خٰالات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

 

پرنس اقبال نے بتایا کے آرگنائزر ڈاکٹر عبداللہ شعبانی اس کام مٰں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور دن رات پاک یو اے ای تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہے اور فورم کے ارکان میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ جو خوش آئندہ ہے اور پاکستان یو اے ای کے مابین تعلقات کو مضبوط میں اہم کردار ادا کرے گا۔