دورہ بھارت کیلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان

Pak India Cricket

Pak India Cricket

بی سی سی آئی(جیوڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں دورہ بھارت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کے تحت مہمان ٹیم بائیس دسمبر کو بنگلور پہنچے گی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئینٹی میچ پچیس دسمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ستائیس دسمبر کو دوسرے ٹی ٹوئینٹی میچ کی میزبانی احمد آباد کرے گا۔ کرکٹ کے دو روایتی حریفوں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ تیس دسمبر کو چنائی میں ہوگا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ کول کتہ اور دہلی میں کھیلا جائے گا۔