دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو 76 رنز سے ہرا دیا

sri lanka

sri lanka

پالی کیلے: (جیو ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چھہتر رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

پالی کیلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اوپل تھرنگا کوآؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سنگاکارا کو محمد حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ چندی مل کو شاہد آفریدی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹ پر تلیکارتنے دلشن کی سنچری کی بدولت دو سو اسی رنز بنائے۔ دلشن نے ناٹ آؤٹ ایک سو انیس رنز بنائے جبکہ کپتان جیوردھنے تریپن رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار نوے رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی قومی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سری لنکا کے تھسارا پریرا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔