دوسرا ٹی ٹوینٹی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو ایک رن سے ہرادیا

Newzealand

Newzealand

دوسرا ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے میزبان بھارت کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی اور دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔ چنائی میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے۔ جس میں برینڈن مکلولم نے برق رفتار ی سے صرف پچپن گیندوں پر اکیانوے رنز بنا ڈالے۔ کین ولیم سن، راس ٹیلر اور جیکب اورم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی جانب سے عرفان پٹھان نے تین وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو چھیاسٹھ رنز بنا سکی اور میچ ایک رن سے ہار گئی۔ ویرات کوہلی ستر اور یووراج سنگھ چونتیس رنز بھارت کے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کائل ملز اور جیمس فرینکلن نے دو دو وکٹیں لیں۔