دو ہزار بارہ انتخابات کا سال ہے۔ مولانا فضل الرحمنٰ

fazal ur rehman

fazal ur rehman

جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دو ہزار بارہ انتخابات کا سال ہے لیکن سینیٹ سے پہلے عام انتخابات ممکن نہیں۔ حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ تشکیل کیلئے مذہبی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں لیکن اتحاد میں جماعت اسلامی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پچاس فیصد نشستوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔
مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ستائس جنوری کو کراچی میں تحریک انصاف سے بھی بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ جمعیت علمائے اسلام کو بھرپورعوامی حمایت حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سے آقا کے بجائے برابری کی بنیاد پر دوستی کی ہر سطح پر حمایت کریں گے۔