دھند کے باعث موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند

Lahore Fog

Lahore Fog

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں شدید دھند ہو گئی ہے جبکہ موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔ موٹروے حکام کے مطابق صفر حد نگاہ کی وجہ سے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھی سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کرنا چاہئے جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ارد گرد بھی شدید دھند ہے۔ جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ سے لاہور تک شدید دھند ہے۔ ڈرائیورز کو فوگ لائٹ آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔