دہری شہریت: حلف نامے جمع کر انے کا آج آخری دن

 Election Commission Office

Election Commission Office

دہری شہریت(جیوڈیسک)دہری شہریت کے حلف نامے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔ متحدہ کے ارکان اسمبلی نے دہری شہریت نہ ہونے کے حلف نامے حلف نامے جمع کرا دیئے۔

ایم کیو ایم کے 18 اراکین قومی اسمبلی اور6 سینیٹر نے بھی دہری شہریت نہ ہونے کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ ایم کیو ایم کے 46 اراکین سندھ اسمبلی نے بھی دہری شہریت نہ ہونے کے حلف نامے جمع کرائے۔ سندھ اسمبلی کے 28 اراکین نے اب تک حلف نامے جمع نہیں کرائے۔

دہری شہریت کے حلف نامے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کو 9 نومبر تک حلف نامے جمع کرانے کا وقت دیا گیا تھا تاہم 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ دفاتر کھلنے کے متعلق کوئی احکامات نہیں دئیے گئے ہیں۔