دہری شہریت رکھنا جرم نہیں، سب کو احترام کرنا چاہیے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیویسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہری شہریت رکھنا کوئی جرم نہیں ہے۔دوہری شہریت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر غیر ملکی دورے سے وطن واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دہری شہریت پر قانون کا احترام سب پر فرض ہیجب کہ پارلیمنٹ میں دہری شہریت کے حوالے سے قدغن موجود ہے۔ اس حوالے سےآئین اور قانون کے مطابق ہی عمل ہونا چائیے ۔انہوں نے ملالہ یوسف زئی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملالہ کے علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔وہ قوم کا سر مایہ ہے۔

غیر ملکی دوروں کے حوالے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ ترکی کے ساتھ پنجاب حکومت نے بہت سے معاہدے کیے ہیں، اور ہر حوالے سے یہ دورہ پنجاب کے لیے مفید تھا۔