دہری شہریت کیس، سماعت دو جولائی تک ملتوی

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔ ن لیگ کے ایم پی اے جمیل طارق اعوان نے دہری شہرت کا اعتراف کرلیا۔ کیس کی سماعت دو جولائی تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دہری شہریت کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے دہری شہریت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی زاہداقبال کی رکنیت معطل کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا زاہد اقبال دہری شہریت کا ریکارڈ نہ ہونے کے کاغذات فراہم کریں گے تورکنیت بحال کر دی جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا نوٹسز کی تعمیل کے بعد بھی ارکان اسمبلی عدالت میں نہیں آنا چاہتے تو انکی مرضی۔

مشیر داخلہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی رحمان ملک کی پاسپورٹ کی کاپی عدالت میں جمع کرائی جاسکتی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا پاسپورٹ نہیں شہریت ترک کرنے کا سر ٹیفکیٹ چاہیئے۔ سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی فر حت محمود خان ، ارکان صوبائی اسمبلی نادیہ گبول ، اشرف چوہان ، وسیم قادر اور ندیم چوہان کو دوبارہ نوٹسز جاری کر دیئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی وہ نوٹسز کی تعمیل کراکر آئندہ سماعت پر رپورٹ دیں۔