دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے زیادہ نقصان اٹھایا: جان ایلن

John Allen

John Allen

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ مستقبل میں سلالہ جیسے واقعات سے بچنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو نے پاکستان کی مدد سے بہت سی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف 10 سالہ جنگ میں پاکستان نے امریکا کی نسبت زیادہ نقصان اٹھایا اور پاکستان کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں۔ جنرل ایلن نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں ہمیشہ اعتماد کا فقدان رہا ہے جس کی بحالی کے لئے دلیرانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپلائی کی بندش سے افغانستان میں نیٹو افواج متاثر نہیں ہوئیں۔ نیٹو کو سپلائی کے متبادل راستے کے لئے بھارت سے مدد لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکے ہیں تاہم بے اعتباری پر مبنی تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب تک سابقہ سطح پر بحال نہیں ہوئے۔ جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ جیتنے کیلئے اعتماد سازی کے خدشات مول لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا حکام میں دوبارہ بات چیت ایک مثبت اشارہ ہے۔