ذوالفقار مرزا کراچی پہنچ گئے

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا طویل عرصہ بیرون ملک قیام کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ نجی ائرلائن کی پرواز سے ذوالفقارمرزا دبئی سے کراچی پہنچے وہ ائرپورٹ پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت سے اجتناب کیا اور وہ اپنے سکیورٹی عملے کے ہمراہ کراچی میں اپنی رہائشگاہ منتقل ہو گئے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرز ا نومبر میں کراچی سے لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد وہ دبئی اور اس کے بعد اپنے دوست کے پاس ویسٹ انڈیز میں بھی رہے اور جس کے بعد وہ کراچی پہنچے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کچھ عرصہ کراچی اور بدین میں قیام کرینگے۔