ذکا اشرف نئے چیئرمین پی سی بی مقرر

zaka ashraf

zaka ashraf

صدر مملکت نے معروف بینکر چوہدری ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے،،چوہدری ذکا اشرف اس تعیناتی سے پہلے زرعی ترقیاتی بینک کے سربراہ کے طور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے.
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق چوہدری ذکا اشرف کی تعیناتی ایک سال کے لئے کی گئی ہے ،،ذکا اشرف ماضی میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ صدر زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ان کا شمار کیا جاتا ہے، ذکا اشرف کو حال ہی میں زرعی ترقیاتی بینک کے سربراہ کے طور پر صدر زرداری نے تین سال کی توسیع دی تھی جسے ان ہی کے ادارے کے ایک ملازم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے .
دوسری جانب ذکا اشرف کی تعیناتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیگر افسران کی تبدیلی کا بھی امکان موجود ہے،،ظہیر عباس جو پہلے پی سی بی چیئرمین بننے کے لئے کوششیں کر رہے تھے اب پی سی بی کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی نئے لوگوں کی بھرتی کا امکان ہے۔