رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع ، قافلوں کی آمد جاری، سیکیورٹی سخت

Lahore Raiwind

Lahore Raiwind

لاہور(جیوڈیسک) رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بعد از نماز عصر شروع ہو گا۔ انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع آج بعد از نماز عصر شروع ہو گا۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز حاجی عبدالوہاب کے بیان سے ہو گا۔ اجتماع کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے مندو بین پہنچ گئے ہیں جبکہ اجتماع کے پنڈال میں بیٹھنے کے لیے دس لاکھ سے زائد افراد کے لیے جگہ بنا لی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مندو بین کی سہولت کے لیے وضو کے لیے پانی کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔اجتماع کے پہلے مرحلے کے لیے ٹریفک اور سیکورٹی پلان پر خاص توجہ دی گئی ہے اور اجتماع کے اطراف میں خندقیں کھود کر ان میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔