راجہ پرویز اشرف، رحمان ملک، جہانگیر بدر کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا حکم

raja parvaz Ashraf Rehman Malik Jahangir Badar

raja parvaz Ashraf Rehman Malik Jahangir Badar

اسلام آبا(جیودیسک) اسلام آبادسپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری اور اسے فرار کرانے کے ذمہ داران راجہ پرویزاشرف ، رحمان ملک اور جہانگیر بدر کے خلاف ایک ہفتے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ توقیر صادق کی تقرری اور اسے تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف ایک ہفتے میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔

متعلقہ افراد کیخلاف ریفرنس دائر کر کے30 جنوری تک رپورٹ دی جائے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس کی تیاری سے متعلق رپورٹ 10 جنوری کو چیئرمین نیب کو بجھوائی گئی، چیئرمین کے ابھی تک دستخط کیوں نہیں ہوئے اس حوالے سے وضاحت کی جائے، اور اگر وضاحت نہ آئی تو کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ اخبار میں لکھا ہے کہ ہماری عدلیہ کرپٹ ہے تاہم ہمیں ایسی خبروں سے فرق نہیں پڑتا ، مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔