رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی

rafael nadal

rafael nadal

ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔
میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے دلچسپ مقابلے کے بعد راجر فیڈرر کو تین ایک سے زیر کیا۔ پہلا سیٹ فیڈرر نے سات چھ سے جیتا۔ بقیہ سیٹس میں نڈال نے چھ دو،سات چھ اور چھ چار سے فاتح رہ کر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک یوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے مدمقابل ہونگے۔