رحمان ملک ثبوت عدالت میں پیش کریں، پرویز رشید

pervez rasheed

pervez rasheed

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے شریف برادران پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ رحمان ملک ثبوت عدالت میں پیش کریں۔وفاقی وزیرداخلہ کی نیوز کانفرنس پر اپنے ردعمل میں ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ رحمان ملک اپنے جھوٹ کے پلندے کو عدالت میں ثبوت کے ساتھ پیش کر دیں۔ انشا اللہ وہ وہاں سے بھی رسوا ہو کر نکلیں گے اور اس جھوٹ پر عوام ان کی سیاست کو پھانسی دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرجملہ اور ہرعمل جھوٹ اور دھوکہ دہی کے گرد گھومتا ہے۔ انہوں نے پھرمطالبہ کیا کہ حکومت لوٹے ہوئے ساٹھ کروڑ کا حساب دے ورنہ مزید رسوائی ان کا مقدر ہے۔