رحمان ملک کا شہبازشریف کو صدرزرداری سے معافی مانگنے کا مشورہ

rehman malik

rehman malik

لاہور : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اب وہ لاہور میں ہی ڈیرے ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی کرپشن کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں شریف برادران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنی والدہ کی آغوش میں تربیت حاصل کی ہے۔ ملک سے بھاگنا پیپلزپارٹی کا وطیرہ نہیں۔ شریف برادران کی کرپشن کے ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے۔ رحمان ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ الٹے سیدھے کاغذات بھیج کر جو مقدمات بنوائے گئے اس کا کچا چٹھا بھی کھولیں گے۔

وزیرداخلہ رحمان ملک نے شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے صدر زرداری سے معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں ایک پلڑے میں پیپلزپارٹی کے کارنامے اور دوسری طرف شریف برادران کے لانگ مارچ شارٹ مارچ اور ہڑتالیں ہوں گی۔