رمضان کے آغاز کے باوجود سی این جی گیس کی بندش جاری

 cng closed

cng closed

سندھ (جیوڈیسک)رمضان المبارک کے آغازکے باوجودسی این جی گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے بند کردیئے گئے۔سی این جی کی بندش نے تاحال مسافروں ، صارفین اور ٹرانسپوٹروں کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے۔شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشن صبح نو بجے چوبیس گھنٹوں کے لیئے بندکردیئے گئے۔ حسب معمول صارفین نے طویل قطاروں میں لگ کرگیس حاصل کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ سی این جی کی بندش کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔صارفین نے حکومت سے ایک بار پھرمطالبہ کیاکہ رمضان کے بابرکت مہنیے میں گیس کی بندش کو بند کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔